Maktaba Wahhabi

61 - 197
الرَّحِمِ مَحَبَّۃٌ فِيْ الْأَہْلِ، مَثْرَاۃٌ فِيْ الْمَالِ، مَنْسَأَۃٌ فِيْ الْعُمْرِ۔‘‘[1] ’’اپنے قربت داروں کے متعلق معلومات حاصل کرو، تاکہ صلہ رحمی کرسکو۔ بلاشبہ صلہ رحمی سے خاندان میں محبت، مال میں کثرت اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں صلہ رحمی کے تین ثمرات بیان فرمائے ہیں اور ان تین میں سے دوسرا ثمرہ اور فائدہ (مال میں اضافہ) ہے۔ ۴: حضراتِ ائمہ عبد اللہ بن احمد، بزار اور طبرانی حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یُّمَدَّ لَہٗ فِيْ عُمْرِہٖ، وَیُوَسَّعَ لَہٗ فِيْ رِزْقِہٖ، وَیُدْفَعَ عَنْہُ مِیْتَۃُ السُّوْٓئِ، فَلْیَتَّقِ اللّٰہَ، وَلْیَصِلْ رَحِمَہٗ۔‘‘[2] ’’جو شخص اس بات کو پسند کرے، کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو، اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس سے بُری موت دور کی جائے، وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اس بات کی خبر دی ہے، کہ جس میں دو
Flag Counter