Maktaba Wahhabi

128 - 346
کرتے تھے اور وہ بڑے حاضر جواب تھے۔ شاہ صاحب کا عیسائیوں سے پہلامناظرہ دارالسلطنت دہلی کی جامع مسجد میں ہوا۔وہ قرآن مجید کا درس دے رہے تھے کہ دورانِ درس میں ایک پادری نے ان سے کہا: میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔پہلے اس کا جواب دیجیے۔ شاہ صاحب نے فرمایا:آپ جو سوال کرنا چاہتے ہیں، کیجیے۔ پادری نے کہا: آپ کے پیغمبر(حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم)زمین میں دفن کیے گئے ہیں اور ہمارے پیغمبر(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)کو اللہ تعالیٰ نے آسمان پر جگہ دی، لہٰذا ہمارے پیغمبر کا مرتبہ آپ کے پیغمبر سے بڑا ہے۔ شاہ صاحب نے اس اعتراض اور سوال کے جواب میں جو کچھ فرمایا، اسے فارسی کے ان دوشعروں میں بیان کیا گیا ہے ؎ کسے بگفت کہ عیسیٰ زِ مصطفی اعلیٰ است کہ ایں بہ زیرِ زمیں دفن او بہ اوج سما است بہ گفتمش کہ نہ ایں حجتِ قوی باشد حباب بر سرِ دریا گہر تہہ دریا استف[1] یعنی ایک شخص نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مرتبہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اونچا ہے، اس لیے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہہِ زمین مدفون ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان کی بلندیوں پر ہیں۔میں نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ دلیل قوی نہیں ہے، جھاگ ہمیشہ دریا کے اوپر ہوتا ہے اور موتی دریا کی تہہ میں۔ اسی طرح ایک اور پادری نے شاہ عبدالعزیز صاحب سے سوال کیا کہ کیاآپ کے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے محبوب ہیں ؟
Flag Counter