Maktaba Wahhabi

214 - 346
بیان کرتے ہیں: ’’ان کا تعلق ایک بریلوی مسلک کے خاندان سے ہے۔گھر کے تمام افراد پابندی سے نماز پڑھتے ہیں، لیکن میں نماز نہیں پڑھتا تھا۔مجھے والدین نماز پڑھنے کے لیے کہتے تو میں خاموش رہتا۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ میں مسلمان ہوں اور فوج کے ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں، مجھے اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور نماز پڑھنی چاہیے۔لیکن نماز پڑھنے سے پہلے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ نماز کیوں پڑھی جائے اور کس طریقے سے پڑھی جائے۔میں اس سلسلے میں لائبریری گیا تو مجھے ایک کتاب ملی جس کا نام ’’صلاۃ الرسول‘‘ ہے۔وہ کتاب زبان، انداز اور معلومات کے اعتبار سے میرے لیے بے حد باعثِ جاذبیت ثابت ہوئی اور میں اس سے اتنا متاثر ہوا کہ نماز کے تمام احکام اور اس کی ادائیگی کے سب طریقے میرے ذہن میں پیوست ہوگئے۔پھر میں نے وہ کتاب خرید کر اپنے متعدد ساتھیوں کو دی اور انھوں نے اس کا مطالعہ کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو دوست نماز پڑھتے تھے وہ صحیح طریقے سے پڑھنے لگے اور جو نہیں پڑھتے تھے، وہ نما ز کے پابند ہوگئے۔‘‘ اس کتاب کے بارے میں یہ ایک فوجی افسر کے تاثرات ہیں جو انھوں نے بیان کیے اور میں نے یہاں درج کر دیے۔ یاد رکھیے! اسلام کی تبلیغ جتنی ادبی اور خوب صورت زبان میں کی جائے گی، اتنی ہی پڑھنے اور سننے والوں کے لیے موثر اور فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ٭٭٭
Flag Counter