Maktaba Wahhabi

247 - 346
میں نے کہا: ’’کیسے نماز نہیں ہوئی؟‘‘ اس نے جواب دیا: ’’آپ نے امام صاحب کی مخالفت کی ہے۔‘‘ میں نے کہا: ’’میں نے تو کوئی مخالفت نہیں کی۔‘‘ اس نے جواب دیا: ’’آپ نے رفع الیدین کی ہے اور آمین بلند آواز سے کہی ہے جب کہ امام صاحب نے نہ رفع الیدین کی ہے اور نہ بلند آواز سے آمین کہی ہے، اس لیے آپ کی نماز نہیں ہوئی۔‘‘ میں تھوڑی دیر خاموش رہا۔اس کے بعد میں نے اس شخص سے مخاطب ہو کر کہا: ’’آپ تمام لوگوں کی جنھوں نے مغرب کی نماز ادا کی ہے، کسی کی بھی نماز نہیں ہوئی۔‘‘ وہ شخص کہنے لگا: ’’کیسے ہماری نماز نہیں ہوئی؟‘‘ میں نے کہا: ’’آپ کے امام صاحب نے اونچی آواز میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے اور آپ سب نے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی تو آپ نے بھی امام صاحب کی مخالفت کی ہے، اس لیے آپ تمام لوگوں کی نماز نہیں ہوئی۔‘‘ اس پر اس شخص نے اور دوسرے دو تین آدمیوں نے اپنے امام صاحب سے کہا: ’’مولوی صاحب اس کا جواب دیں۔آپ تو کہا کرتے ہیں کہ جو شخص امام کی مخالفت کرے، اس کی نماز نہیں ہوتی۔ہم تو نماز میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھتے، آپ پڑھتے ہیں۔‘‘ امام صاحب اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔اس کے بعد میں نے سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں انھیں احادیث سنائیں تو وہ اس کے قائل ہوگئے کہ نماز سری ہو یا جہری، اس میں سورۃ فاتحہ پڑھنی چاہیے۔ اس قسم کے اور بھی بہت سے واقعات ہوں گے جو ہمارے علم میں نہیں
Flag Counter