Maktaba Wahhabi

341 - 346
پا گئے، إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ میں ان دنوں ادارہ ثقافتِ اسلامیہ میں ریسرچ فیلو کی حیثیت سے تصنیفی خدمات سر انجام دیتا تھا۔مجھے گوجراں والا سے ایک دوست نے ان کی وفات کی اطلاع دی اور جنازے کا وقت بتایا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ریڈیو پر بھی ان کی وفات اور جنازے کے وقت کا اعلان کرانا تمھاری ذمہ داری ہے۔چنانچہ میں نے ریڈیو پر اعلان کرایا اور جنازے میں شرکت کے لیے گوجراں والا پہنچا۔ان کی وصیت کے مطابق جنازہ مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی نے پڑھایا۔مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی نیک اور متقی عالم دین ہیں۔انھوں نے بے حد خشوع و خضوع کے ساتھ جنازہ پڑھایا۔ نرینہ اولاد: حافظ صاحب کی اولاد چھے بیٹے اور پانچ بیٹیاں۔ان میں سے دو بیٹیاں اور دو بیٹے وفات پا گئے تھے۔ذیل میں چار بیٹوں کے نام پڑھیے اور مجھے اجازت دیجیے: حافظ عبدالسلام حافظ عطاء السلام عابد ضیاء السلام حافظ عبدالعلام عبدالسلام نے نصف قرآن مجید یاد کیا تھا۔پھربیمار ہو گئے اور پورا قرآن حفظ نہ کیا جا سکا۔آج کل اہلِ حدیث کی ایک جہادی تنظیم سے منسلک ہیں۔ عطاء السلام عابد نے سرکاری سکول کی تعلیم میٹرک تک حاصل کی۔اپنی آبائی مسجد توحید گنج گکھڑ میں قاری ایاز محمد اور قاری صابر حسین سے قرآن مجید حفظ کیا۔والد محترم کے ساتھ سکول بک ڈپو میں کام کرتے تھے۔اب بھی اسی دکان میں ہیں، لیکن کام کی
Flag Counter