Maktaba Wahhabi

93 - 346
سننے والا حیران رہ جاتا تھا۔یہی وجہ ہے کہ حافظ عبدالقادر روپڑی انھیں استاذ المناظرین قرار دیتے ہیں۔افسوس ہے کہ ان کے مناظروں کی پوری روداد ہمارے سامنے نہیں ہے، لیکن جو کچھ معلوم ہوا، آیندہ صفحات میں بیان کیا جا رہا ہے۔میرا خیال ہے اس سے ساری تفصیل واضح ہو جاتی ہے۔ آیندہ صفحات میں پہلے ان چند مناظروں کا ذکر کیا جاتا ہے جوانھوں نے حضراتِ احناف کے بریلوی علماے کرام سے کیے۔پھر ان مناظروں کاتذکرہ کیا جائے گا جو مرزائیوں، شیعوں اور عیسائیوں کے مناظر ین سے کیے۔
Flag Counter