Maktaba Wahhabi

120 - 140
وَلَوْأَنَّمَا فِی الْأَرْضِ (لقمان) میں جو قطع ذکر کیا ہے وہ ناقابل اعتبار ہے کیونکہ تمام مؤلفین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ (6) إِنَّ ہمزہ مکسورہ نون مشددہ کا مَا موصولہ سے اتصال ۔ إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَأَتٍکو بالاتفاق مقطوع لکھا گیا ہے اور إِنَّمَا عِندَاللّٰہِ ھُوَ خَیْرٌ (النحل) کو ایک قول کے مطابق مقطوع لکھا گیا ہے۔ جبکہ مشہور موصول ہے اور اسی پر عمل ہے۔ عراقی مصاحف میں بھی موصول مکتوب ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دیگر تمام مقامات پر بالاتفاق موصول لکھا گیا ہے۔ جیسے إِنَّمَا اللّٰہُ إِلَٰہٌ وَاحِدٌ، إِنَّمَا صَنَعُواْ (7) إِنْ شرطیہ کا مَا سے اتصال إِنْ شرطیہ کو ایک جگہ وَإِن مَّا نُرِیَنَّکَ (الرعد) میں مقطوع لکھا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مقامات پر موصول لکھا گیا ہے۔ (8) إِنْ مذکورہ کا لَمْ سے اتصال إِنْ شرطیہ کو فقط ایک جگہ فَإِلَّمْ یَسْتَجِیبُواْ لَکُمْ (ھود) میں موصول لکھا گیا ہے۔ جبکہ دیگر تمام مقامات پر مقطوع مرسوم ہے۔ (9) إِنْ کا لَا سے اتصال پورے قرآن مجید میں إِن کو لَا کے ساتھ موصول لکھا گیا ہے۔ جیسے: إِلَّا تَنصُرُوہُ، وَإِلَّا تَغْفِرْلِی (10) مِنْ جارہ کا مَا موصولہ سے اتصال سورۃ النساء میں شیخین سے بالاتفاق مِن کو مَا سے موصول لکھا گیا ہے اور سورۃ الروم میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف منقول ہے۔ اور سورۃ المنافقین میں امام دانی سے اختلاف منقول ہے۔ لیکن ان تینوں میں قطع پر عمل ہے۔
Flag Counter