Maktaba Wahhabi

39 - 140
ہاں البتہ اگر ایک ہی رسم سے دونوں قراء توں کا احتمال ہو تو ایک رسم سے بھی لکھنا جائز ہے۔ مذکورہ بحث رسم کے حوالے سے تھی، رہی بات نقاط، شکل، سجدات، علامات فواصل، أجزائ، أحزاب، خموس، عشور وغیرہ کی تو ان کے بارے میں اہل علم کے درمیان تین مذاہب پائے جاتے ہیں۔ (1) مطلقاً جائز ہیں (2) مطلقاً مکروہ ہیں (3) تعلیمی مصاحف میں جائز ہیں اور أمہات المصاحف میں ناجائز ہیں امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی معروف زمانہ کتاب ’المحکم‘ میں مذکورہ تینوں اقوال کو ان کے قایلین کے ساتھ تفصیل سے ذکر کیا ہے۔
Flag Counter