Maktaba Wahhabi

47 - 140
ذُرِّیَّت حذف اقتصار اس سے مراد ایسا حذف ہے جو ایک کلمہ یا چند کلمات کے ساتھ مختص ہو اور اس کی جنس کے دیگر کلمات پر نافذ نہ ہوتا ہو جیسے الْمِیعَـٰد، الْکَـٰـــفر، یَعْفُو فائدہ بسا اوقات پہلی، قسم آخری دونوں اقسام کے ساتھ مشترک ہو جاتی ہیں۔ جیسے وَٰعَدْنَا، فِیھَا سِرٰجًااور بسا اوقات آخری دونوں اقسام اکٹھی ہوجاتی ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب مصاحف عثمانیہ کسی ایک کلمہ پر تومتفق ہوتے ہیں مگر اس کے نظایر پر مختلف ہو جاتے ہیں۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ یہ علماء رسم کی اصطلاحات ہیں ورنہ ان تمام اقسام پر لفظ اختصار کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔ حذف اور اثبات دونوں میں سے ہر ایک کے لیے چند مرجّحات ہیں، جن کی بنیاد پر حذف و اثبات میں سے کسی ایک کو ترجیح دی جاتی ہے۔ بسا اوقات اصل کا اعتبار کرتے ہوئے اثبات کو ترجیح دی جاتی ہے، جب حذف کا کوئی مرجح نہ ہو۔ بعض اوقات قراء ت کی طرف اشارہ کرنے کے لیے حذف کو ترجیح دی جاتی ہے، جب اثبات یا اس کی راجحیت پر کوئی نص موجود نہ ہو۔ کبھی کبھی ترجیح دینے میں دونوں مشترک ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ کوئی ایسا مرجح آجاتا ہے جو کسی ایک کو ترجیح دینے کا سبب بنتا ہے۔ یا دونوں طرف ہی مساوی مرجحات ہو تے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض، بعض سے قوی اور مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ مرجحات باب الحذف کے علاوہ دیگر ابواب میں بھی آئے ہیں، جن کی تفصیل آگے آئے گی۔
Flag Counter