Maktaba Wahhabi

267 - 269
اسباب نزول آیات بدر کے دن عباس رضی اللہ عنہ قیدی بنا لیے گئے، انھیں ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ نے قید کیا تھا۔مؤرخین ابو الیسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ دبلے پتلے بازوؤں اور کمزور جسم والا شخص تھا، جبکہ عباس رضی اللہ عنہ بہت طاقتور جسم کے مالک تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’اے ابو الیسر! تُو نے عباس رضی اللہ عنہ کو کیسے قیدکرلیا؟‘‘ اس نے کہا: یا رسول اللہ! ان کو قید کرنے میں ایک ایسے آدمی نے میری مدد کی کہ جسے پہلے میں نے کبھی نہ دیکھا تھا اور شایداب بھی وہ مجھے نظر نہ آسکے۔ پھر ابوالیسر نے اس آدمی کی حالت اور حلیہ بیان کیا کہ وہ اس نین نقش اورایسے ڈیل ڈول کا آدمی تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقینا تیری اس کام میں ایک معزز فرشتے نے مدد کی ہے۔‘‘ [1] جب عباس رضی اللہ عنہ قیدی بن کر آئے تو انھوں نے سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال کیا اور ابوالیسر سے پوچھا: کیا محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)نے آپ کو میرے قتل کا حکم نہیں دیا تھا؟ ابوالیسر نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو قتل کرنے سے منع فرمایا تھا۔ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کی کوئی پہلی نیکی اور صلہ رحمی نہیں ہے۔ پھر انھوں
Flag Counter