Maktaba Wahhabi

151 - 243
کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور حساب و کتاب کرنے کا نظام بنایا۔ جس نے انسانوں کو بہترین سانچے میں تخلیق کیا۔ جس نے آسمانوں کو اپنی اجازت کے بغیر زمین پر گرنے سے روک دیا…؟ نا ممکن ہے کہ یہ وہی اللہ ہے جو یہود کے علماء سے مشورہ کرتا ہے۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ ان الزام تراشیوں سے پاک ، منزہ اور بالا تر ہے۔ ہاں ہاں! یہود کا خدا وہ ہو گا جو غلطی بھی کرتا ہے اور پھر اسے درست بھی کرتا ہے اور اپنے رخساروں پر طمانچے بھی مارتا ہے۔ یہ وہی خدا ہے جسے انھوں نے اپنے خیالوں میں بسا رکھا ہے۔ جسے انھوں نے اپنے ہاتھوں سے اس بچھڑے کی شکل و صورت میں بنایا تھا جس کے منہ سے آواز نکلتی تھی۔ ان کی روحانی کتاب تلمودؔ میں لکھا ہے کہ یہودی علماء کی تعلیمات کی خلاف ورزی کرنا اور انھیں تبدیل کرنا نا ممکن ہے۔ خواہ اس کے مقابلے میں اللہ کا حکم ہی کیوں نہ ہو۔ ایک دن اللہ تعالیٰ اور یہود کے علماء کے درمیان ایک مسئلہ میں اختلاف ہو گیا جس کا فیصلہ ایک یہودی عالم کے سپرد ہوا۔ فیصلے کے بعد اللہ تعالیٰ کو مجبوراً اپنی غلطی کا اعتراف کرنا پڑا۔ أستغفر اللّٰہ۔ ﴿ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا﴾ ’’بڑی (ہی خطرناک) بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے، وہ تو سراسر جھوٹ ہی بکتے ہیں۔‘‘ [1] جو کچھ یہود لعنۃ اللّٰہ علیھم کہتے ہیں اللہ تعالی ان تمام چیزوں سے پاک اور بلند و بالا ہے۔
Flag Counter