Maktaba Wahhabi

73 - 243
بھائیوں کو مشرق و مغرب کے دستر خوانوں سے بچائیں۔ یہ ہمارے لیے نہیں بنائے گئے کیونکہ یہ ہرگز ہمارے مفاد میں نہیں ہیں۔ ان لوگوں کی اپنی عادات، افکار اور ثقافت ہے اور قطعاً کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری ثقافت، عادات اور افکار کے خلاف ہیں۔ جب ہمارے پاس اللہ کی کتاب موجود ہے تو ہمیں دوسروں کے آئین و قوانین اپنانے کی کیا ضرورت ہے؟ جب خود قرآن اور سنت کی شکل میں ہمارے پاس آفتابِ ہدایت موجود ہے تو ہمیں کیا مصیبت پڑی ہے کہ ہم غیروں کے ٹمٹماتے ہوئے چراغوں سے روشنی کی بھیک مانگیں؟ حالانکہ اس میں ہمارے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے تجربے اب بانجھ ہو چکے ہیں اور اب ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے؟ یا ہماری عقل اور غور و فکر کے چشمے خشک ہو گئے ہیں؟ کیا اب ہم غور و فکر کر نے سے عاجز آچکے ہیں؟ یا ہماری پہچان، ہماری شناخت اور ہماری تہذیب و ثقافت کے مقاصد ختم ہو چکے ہیں کہ یہ ہماری زندگی کے لیے کارگر اور بہتر ثابت نہیں ہوتے؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے وہ تجربے جس سے ہم نے ساری دنیا کو مہذب بنایا، آج بھی مؤثر اور کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہماری عقل اور سوچ جس نے انسانیت کو اس کے اصل راستے پر چلایا اور اس کا منہج واضح کیا، آج بھی موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب جس نے جاہلیت اولیٰ کو ختم کیا اور وہ توحید خالص اور دین قیم ہمارے پاس لائی، ابھی تک اس میں یہ صلاحیت باقی ہے کہ وہ جاہلیت ثانیہ کو ختم کر سکتی ہے اور شرک، الحاد اور نفاق کے سفینے ڈبو سکتی ہے۔ اے پاک پروردگار! تیرا وعدہ کب پورا ہو گا؟ اور بیسویں صدی کے ابو جہل اور
Flag Counter