Maktaba Wahhabi

26 - 114
’’حضرت وائل رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو رفع یدین کرتے دیکھا اور حضرت ابن ِمسعود رضی اللہ عنہ نے پچاس مرتبہ نہ کرتے دیکھا۔‘‘ جیسا کہ امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کی طرف یہ قول منسوب کیا جاتا ہے،کیونکہ اول تو یہ قول ثابت ہی نہیں کہ کب انھوں نے انہیں پچاس دفعہ ترک ِ رفع یدین والی بات بتائی،دوسرے یہ کہ حضرت وائل رضی اللہ عنہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو متعدّد دفعہ رفع یدین کرتے دیکھنا مروی ہے،جیسا کہ ابو داؤد اور جزء امام بخاری کے الفاظ: (( ثُمَّ جِئْتُ بَعْدَ ذٰلِکَ فِي زَمَان ٍفِیْہٖ بَرْدٌ شَدِیْدٌ ))۔ ’’پھر میں اس وقت آیا جبکہ سخت سردی پڑ رہی تھی۔‘‘ اور دوسری روایت میں : (( ثُمَّ أَتَیْتُھُمْ فَرَأَیْتُھُمْ ))۔ ’’پھر میں دوبارہ آیا اور انہیں دیکھا۔‘‘ سے پتہ چلتا ہے۔ [1] اسی قسم کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے امام بخاری نے جزء رفع الیدین میں لکھا ہے کہ حضرت وائل رضی اللہ عنہ نے خود بیان کیا ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ کو کئی مرتبہ رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے لہٰذا حضرت وائل رضی اللہ عنہ کے بارے میں اس قسم کے شکوک وشبہات کی کوئی ضرورت نہیں۔[2] اورپھر خود علمائے احناف میں سے علّامہ عبد الحی ٔ رحمہ اللہ نے التعلیق الممجّد علیٰ مؤطا امام محمد میں لکھا ہے : ( لَیْسَ فِي الصَّحَابَۃِ مَنْ رَوَیٰ تَرْکَ الرَّفْعِ فَقَطْ اِلَّا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَمَّا مَنْ عَدَاہُ،فَمِنْھُمْ مَنْ لَا تُرْویٰ عَنْہُ اِلَّا رِوَایَۃُ الرَّفْعِ،وَمِنْھُمْ مَنْ رُوِيَ عَنْہُ حَدِیْثُ الرَّفْع ِوَ تَرْکِہٖ کِلَیْھِمَا،
Flag Counter