Maktaba Wahhabi

80 - 155
(( لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّطَمَ الْخُدُوْدَ وَشَقَّ الْجُیُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَی الْجَاھِلِیَّۃِ۔))[1] ’’ وہ ہم میں سے نہیں ہے جو رخساروں کو تھپڑ مارے، گریبان چاک کرے اور جاہلیت کی پکار پکارے۔ ‘‘ صحیحین ہی میں یہ حدیث بھی ہے، جس میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صالقہ، حالقہ اور شاقہ سے اپنی براء ت ظاہر کی ہے۔ [2] صالقہ :… مصیبت کے وقت چیخ و پکار کرنے والی عورت کو کہتے ہیں ۔ حالقہ :… مصیبت کے وقت سر منڈانے والی عورت کو کہتے ہیں ۔ شاقہ :… مصیبت کے وقت کپڑوں کو پھاڑنے والی عورت کو کہتے ہیں ۔ صحیح مسلم کی ایک دوسری حدیث میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی اور نوحہ سننے والی عورت پر لعنت بھیجی ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں : (( أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰہ عليه وسلم لَعَنَ الْنَّائِحَۃِ وَالْمُسْتَمِعَۃِ۔))[3] لفظ (وَالْمُسْتَمِعَۃِ) سے مراد وہ عورت ہے جو بالقصد نوحہ سننے جائے اور اس کو نوحہ پسند ہو۔ مسلم خواتین کو مصیبت کے وقت ان حرام کاموں سے بچنا بہت ضروری ہے، مصیبت کے وقت صبر سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب کی توقع رکھنا چاہیے، مصیبت کے وقت یہی طرزِ عمل ان کے گناہوں کے لیے کفارہ اور نیکیوں میں زیادتی کا سبب بن
Flag Counter