Maktaba Wahhabi

123 - 186
مسئلہ 119 مردوں کے لئے ریشم کا لباس پہننا حرام ہے وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 111کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 120 مشین کے ساتھ جسم پر بیل بوٹے بنوانے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ مسئلہ 121 خوبصورتی کے لئے چہرے سے بال اکھاڑنے یا اکھڑوانے والی عورت پر اللہ کی لعنت ہے۔ مسئلہ 122 خوبصورتی کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے یا کروانے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ لَعَنَ اللّٰہُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَیِّرَاتِ خَلْقِ اللّٰہِ تَعَالٰی ، مَالِیَ لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟ وَ ہُوَ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ ﴿ مَا اٰتُکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَ مَا نَہٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا﴾ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے گوندنے اور گندوانے والی عورتوں پر، چہرے سے بال اکھاڑنے والی عورتوں پر ،خوبصورتی کے لئے دانت کشادہ کرنے یا کروانے والی عورتوں پر لعنت کی ہے پھر کیا وجہ ہے جن عورتوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے ان پر میں لعنت نہ کروں۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت اللہ کی لعنت ہونے کی دلیل )قرآن مجید کی یہ آیت ہے ’’رسول جو کچھ تمہیں دے وہ لے لو اور جس سے منع کرے اس سے باز آ جاؤ ۔‘‘(سور ہ حشر، آیت نمبر7 )اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : مہندی سے خواتین اپنے ہاتھوں پر بیل بوٹے بنا سکتی ہیں۔ مسئلہ 123 قیامت کے روز سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہو گا۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ (بْنِ عَبَّاسٍ) رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللّٰہِ الْمُصَوِّرُوْنَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2]
Flag Counter