Maktaba Wahhabi

136 - 186
مسئلہ 151 حیض یا نفاس ختم ہونے کے بعد لیکن غسل کرنے سے پہلے صحبت کرنا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اِذَا کَانَ دَمًا اَحْمَرَ فَدِیْنَارٌ وَ اِذَا کَانَ دَمًا أَصْفَرَ فَنِصْفُ دِیْنَارٍ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(حیض یا نفاس والی عورت کے)خون کا رنگ جب سرخ ہو تو(جماع کرنے کا کفارہ)ایک دینار سونا ہے اور اگر خون کا رنگ زرد ہو (یعنی خون آنا رک چکا ہو لیکن ابھی غسل نہ کیا ہو)تو(جماع کرنے کا کفارہ)نصف دینار سوناہے ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : ایک دینار کا وزن چار گرام کے برابر ہے۔ مسئلہ 152 بیوی سے دُبر(پاخانے والی جگہ)میں صحبت کرنامنع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (مَلْعُوْنٌ مَنْ اُتَی امْرَأَۃً فِیْ دُبُرِہَا )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص اپنی بیوی کے پاس آئے اور اس کی دبر(پاخانے والی جگہ)میں صحبت کرے وہ ملعون ہے۔‘‘اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ یَنْظُرُ اللّٰہُ اِلٰی رَجُلٍ اَتٰی رَجُلاً اَوِ امْرَأَۃً فِی الدُّبُرِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[3] (حسن) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ اس آدمی کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتا جو(اپنی شہوت پوری کرنے کے لئے)مرد کے پاس آئے یا عورت کے ساتھ دبر(پاخانے والی جگہ)میں صحبت کرے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 153 شوہر بیوی کو ہمبستری کے لئے بلائے تو بیوی کو شرعی عذر کے بغیر انکار نہیں کرنا چاہئے۔
Flag Counter