Maktaba Wahhabi

137 - 186
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر170کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 154 غسل جنابت کا مسنون طریقہ درج ذیل ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ یَبْدَأُ وَ یَغْسِلُ یَدَیْہِ ثُمَّ یُفْرِغُ بِیَمِیْنِہٖ عَلٰی شِمَالِہٖ فَیَغْسِلُ فَرْجَہٗ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ ثُمَّ یَأْخُذُ الْمَآئَ فَیُدْخِلُ اَصَابِعَہٗ فِیْ اُصُوْلِ الشَّعْرِ حَتّٰی اِذَا رَاٰی اَنْ قَدِ اسْتَبْرَأَ ثُمَّ حَفَنَ عَلٰی رَأْسِہٖ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ اَفَاضَ عَلٰی سَائِرِ جَسَدِہٖ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرمگاہ دھوتے پھر وضو فرماتے جس طرح نماز کے لئے وضو فرماتے اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں سے سر کے بالوں کی جڑوں کو پانی سے تر کرتے تین لپ پانی سر میں ڈالتے اور پھر سارے بدن پر پانی بہاتے(آخر میں ایک دفعہ)پھر دونوں پاؤں دھوتے۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter