Maktaba Wahhabi

169 - 180
وَجَدُوْا أَحَدًا یَعْلَمُ ذٰلِکَ حَتّٰی قَالَ لَہُمْ عُرْوَۃُ : لاَ وَاللّٰہِ ! مَاہِیَ قَدَمُ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم مَا ہِیَ اِلاَّ قَدَمُ عُمَرَص۔ رََوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ولید بن عبدالملک کے زمانہ میں جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ مبارک کی دیوار گری تو اسے بناتے وقت ایک پاؤں نظر آیا لوگ گھبرا گئے اور سمجھے کہ یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم مبا رک ہے لیکن کوئی ایسا آدمی نہیں تھا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پاؤں مبارک پہچاننے میں یقینی علم ہوتا تاآنکہ حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے) نے لوگوں سے کہا ’’واللہ !یہ قدم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں بلکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ153 شہدائے احد کے اجسام چھیالیس برس بعد بھی پہلے کی طرح تروتازہ پائے گئے۔ عَنْ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ ابْنِ اَبِیْ صَعْصَعْۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ اَنَّہٗ بَلَغَہٗ اَنَّ عَمْرَو بْنَ الْجَمُوْحِ رضی اللّٰه عنہ وَ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللّٰه عنہ الْاَنْصَارِّیَیْنَ ثُمَّ السَّلَمِیَّیْنَ کَانَا قَدْ حَفَرَ السَّیْلُ مِنْ قَبْرَیْھِمَا وَکَانَ قَبْرَاھُمَا مِمَّا یَلِی السَّیْلَ وَکَانَ فِیْ قَبْرٍ وَّاحِدٍ وَّھُمَا مِمَّنِ اسْتُشْہِدَ یَوْمَ اُحُدٍ فَحُفِرَ عَنْھُمَالِیُغَیَّرَا مِنْ مَکَانِھِمَا فَوُجِدَا لَمْ یَتَغَیَّرَاکَاَنَّھُمَا مَاتَا بِالْاَمْسِ وَکاَنَ اَحَدُھُمَا قَدْ جُرِحَ فَوَضَعَ یَدَہٗ عَلٰی جُرْحِہٖ فَدُفِنَ وَھُوَ کَذٰلِکَ فَاُمِیْطَتْ یَدُہٗ عَنْ جُرْحِہٖ ثُمَّ اُرْسِلَتْ فَرَجَعَتْ کَمَا کَانَتْ وَکَانَ بَیْنَ اُحُدٍ وَبَیْنَ یَوْمٍ حُفِرَ عَنْھُمَا سِتٌّ وَ اَرْبَعُوْنَ سَنَۃً ۔ رَوَاہُ مَالِکٌ[2] حضرت عبد الرحمن بن ابو صعصعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمرو بن جموح اور حضرت عبد اللہ بن عمرو انصاری سلمی رضی اللہ عنہما دونوں جنگ احد میں شہید ہوئے تھے پانی کے بہاؤ نے ان کی قبرکو اکھیڑدیا تھا اور قریب تھا کہ ان کی قبر بہہ جاتی دونوں حضرات ایک ہی قبر میں دفن کئے گئے تھے چنانچہ ان کی قبر کھودی گئی تاکہ ان کی میت نکال کر دوسری جگہ دفن کردی جائے دونوں حضرات کی میتوں میں کوئی تغیر واقع نہیں ہوا تھا ایسے لگ رہاتھا جیسے ابھی کل ہی شہید ہوئے ہیں دونوں حضرات میں سے ایک کو جب زخم لگا تو اس نے
Flag Counter