Maktaba Wahhabi

170 - 180
(تکلیف کی وجہ سے )اپنا ہاتھ زخم پر رکھ لیا تھا جب ان کو (دوسری جگہ)دفن کرنے لگے تو (لوگوں نے ان کا) ہاتھ ہٹانا چاہا لیکن وہ پھر وہیں (زخم کی جگہ )آلگا قبر کھودنے کا واقعہ غزوہ احد کے چھیالیس سال بعد کا ہے۔اسے مالک نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ154 انبیاء کے علاوہ باقی لوگوں کے اجسام میں سے ریڑھ کی ہڈی کے علاوہ باقی سارا جسم مٹی کھا جاتی ہے ۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَرضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( لَیْسَ شَیْئٌ مِنَ الْاِنْسَانِ اِلاَّ یَبْلٰی اِلاَّ عَظْمًا وَاحِدًا وَھُوَ عَجْبُ الذَّنْبِ وَمِنْہُ یُرَکَّبُ الْخَلْقُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سوائے ایک ہڈی کے انسان کا سارا جسم مٹی میں رُل مل جاتا ہے۔ وہ ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ قیامت کے روز اسی سے انسان کی تخلیق ہوگی۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter