Maktaba Wahhabi

112 - 352
پاک ہے ۔یہ آیات اللہ تعالیٰ کیلئے سمع وبصر کے اثبات میں انتہائی صریح ہیں،کیونکہ اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ سمع کاا ثبات لفظِ ماضی(سَمِعَ ) مضارع ( یَسْمَعُ )اور اسمِ فاعل (سَمِیْعٌ)کے صیغوں سے ثابت کیا گیا ہے۔ کلامِ عرب میں سمیع (سننے والا) وبصیر(دیکھنے والا) صرف اس چیز کو کہا جاتا ہے جو سنے اور دیکھے ،یہی وجہ ہے کہ پہاڑ کو سمیع بصیر نہیں کہاجاتا کیوں کہ پہاڑکیلئے سننا اور دیکھنا محال ہے۔
Flag Counter