Maktaba Wahhabi

121 - 352
… شر ح … ’’ فَاعْبُدْہُ ‘‘ یعنی صرف اللہ کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کریں۔ ’’العبادۃ‘‘ کا لغوی معنی ذلت وانکساری ہے جبکہ شرعی اصطلاح میں عبادت ایک ایسا جامع نام ہے جو ان تمام اعمال واقوال ،جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہوں پر بولا جاتا ہے ، وہ اعمال واقوال ظاہری ہوں یا باطنی ۔ ’’وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَ تِہٖ‘‘ یعنی اللہ کی عبادت پر جم جائیں اور اسے لازم کرلیںاور اس کی راہ میں جو مشقتیں آئیں ان پرصبر کریں۔ ’’ھَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیًّا‘‘ استفہام انکاری ہے ،معنی ہوگا،اللہ کے مثل کوئی نہیں کہ اسے شریک فی العبادۃ کیا جائے۔ { وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ }(الاخلاص:۴) ترجمہ:’’ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے‘‘ … شر ح … ’’ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ ‘‘ لغت عرب ’’الکفو‘ ‘بمعنی نظیر ومثل کے ہے،یعنی اللہ کی مخلوق میں سے کوئی اس کا مثل وشریک نہیں ۔ { فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 22؀} (البقرۃ:۲۲) ترجمہ:’’ خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے ساتھ شریک مقرر نہ کرو‘‘ … شر ح … ’’ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا ‘‘ ’’الند‘‘لغت میں مثل ،نظیر اور شبیہ کو کہتے ہیں،یعنی اللہ کے مثل کسی کو نہ بناؤ کہ اللہ کے ساتھ ساتھ ان کی بھی عبادت کرنے لگواور محبت وتعظیم میں انہیں اللہ کے برابر جاننے لگو،’’ وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ‘‘یعنی تم جانتے ہوکہ اللہ ہی تمہارا رب وخالق ہے اور ہی ہرچیز کا خالق ہے، اور مخلوق میں سے کوئی بھی اس کا شریک نہیں۔
Flag Counter