Maktaba Wahhabi

122 - 352
{ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰه أَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰه } ترجمہ:’’ اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اور وں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہئے‘‘ (ا لبقرۃ:۱۶۵) … شر ح … اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت کی دلیل بیان فرمائی،اور اس آیت میں یہ بتایاجارہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عظیم سلطنت ،عظیم قدرت اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی تنہا پوری کائنات کا خالق ہے کے واضح ہوجانے کے باوجود بھی بعض لوگ ایسے ہیں جنہوں نے عاجز اور کمزور بتوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک بنارکھا ہے اور ان کی عبادت کرتے ہیں،’’ یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰه ‘‘ یعنی ان کفار نے ان شریکوں کی عبادت کرنے پر ہی بس نہیں کی بلکہ ان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، اتنی محبت کہ جتنی اللہ تعالیٰ سے کرتے ہیں،چنانچہ انہوں نے ان شریکوں کو پیدا کرنے ،روزی دینے اور کائنات کے امور کی تدبیر کرنے میں تو اللہ تعالیٰ کے برابر نہیں جانالیکن محبت میں انہیں اللہ کے برابر درجہ دے دیا۔ ان آیات کو یہاں ذکر کرنے کا مقصد یہ آیات اللہ تعالیٰ کے اسمِ مبارک کے اثبات ،تعظیم اور اجلال پر مشتمل ہیں ۔ نیز ان آیات میں کسی کے اللہ تعالیٰ کے ہم نام ہونے اور ہم مثل ہونے کی بھی نفی ہے۔یہ نفی مجمل طریقے سے ہے،کتاب وسنت میں جب بھی امور سے نفی کی گئی ہے تو اسی طرح مجمل طریقے سے کی گئی ہے، اور وہ طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے عیوب ونقائص کی ان تمام انواع کی نفی کردی جائے جو اس کے کمالِ واجب سے متضاد ہو۔
Flag Counter