Maktaba Wahhabi

319 - 352
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ونسب یہ ہے:محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ھاشم عبد مناف بن قصی بن کنا نۃ بن کلاب بن مرۃ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فھر بن مالک بن النضر بن کنانۃ بن خزیمۃ بن مدرکۃ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔ شاہدِ حدیث: یہ حدیث فضیلتِ عرب پر دلالت کرتی ہے اور یہ کہ قریش افضل العرب ہیں اور بنی ھاشم قریش میں سے افضل ہیں اور رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بنوہاشم میں سب سے افضل ہیں، اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم باعتبارِ ذات ونسب تمام مخلوقات سے افضل ہوئے۔اس حدیث میں بنی ھاشم کی بھی فضیلت ہے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت والے ہیں۔
Flag Counter