Maktaba Wahhabi

46 - 352
صراط الذین انعم اللّٰه علیھم من النبیین والصدیقین والشھداء والصالحین ۔ صراطِ مستقیم ان لوگوںکا راستہ ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا،وہ انبیاء ،صدیقین ، شھداء اور صالحین ہیں۔ عبارت کی تشریح … شر ح … صراطِ مستقیم کا ذکر چل رہا ہے ،یہ وہ سیدھا اور عظیم راستہ ہے جوانبیاء ومرسلین اپنے پروردگار کی طرف سے لائے ،جس میں عقیدہ کے باب کا خاص طور پر بڑی اہمیت اور تفصیل کے ساتھ ذکر ہے ،اسی راستے پر اہل السنۃ والجماعۃ چلتے رہے اور چل رہے ہیں ،یہ خالص راستہ ان لوگوں کاہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام یافتہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان پر ایسا انعام کیا جو ہر اعتبارسے بھرپور اور مکمل ہے اور ابدی سعادت کے ساتھ متصل ومربوط ہے ،یہ وہ عظیم لوگ ہیں جن کے مبارک راستے کی ہدایت طلب کرتے رہنے کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دے دیا ہے ۔ واضح ہو کہ یہ چار قسم کے لوگ ہیں جو انعامِ مطلق کے حقدار قرار پائے ہیں ۔ ٭ النبیو ن :نبی کی جمع ہے ،یہ وہ پاک باز انسان ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی نبوت ورسالت کیلئے مختص ومنتخب فرمالیا ،گزشتہ صفحات میں ان کی تعریف بیان ہوچکی ہے ۔ ٭ الصد یقو ن : صدیق کی جمع ہے یہ وہ لوگ ہیںجو قول وعمل کے انتہائی سچے ،اور بڑی جرأت وشجاعت کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تصدیق کرنے والے ہیں، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوب اور بھرپور اطاعت کی ،اور اطاعت و غلامی کے اس پورے راستے میں ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ مخلص رہے ۔
Flag Counter