Maktaba Wahhabi

50 - 352
’’ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ‘‘ نہ اس کا کوئی بیٹا ہے نہ باپ، اس میں نصاری اور مشرکین کا رد ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف بیٹے کی نسبت کرتے ہیں۔ ’’ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ ‘‘ اللہ تعالیٰ کا کوئی ہمسر نہیں ہے، اس سورت کو پیش کرنے سے مصنف رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے باب میں نفی واثبات دونوں موجود ہیں، چنانچہ ’’اللّٰه احد۔ اللّٰه الصمد ‘‘اثبات ہے اور ’’لم یلد ولم یولد ۔ ولم یکن لہ کفوا احد‘‘ نفی ہیں (اللہ تعالیٰ کی صفات میں نفی واثبات کے جمع ہونے کا معنی یہ ہے کہ ہر صفتِ نقص کی اللہ تعالیٰ سے نفی ضروری ہے ،اور ہر صفتِ کمال کا اثبات ضروری ہے کماتقدم)
Flag Counter