Maktaba Wahhabi

19 - 99
پر، اور فرشتوں پر، اور کتاب پر، اور تمام نبیوں پر۔‘‘ اور فرمایا: { آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیْہِ مِن رَّبِّہٖ وَالْمُؤمِنُونَ کُلٌّ آمَنَ بِااللّٰه وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ أَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَإِلَیْکَ الْمَصِیْرُ} (سورۃ البقرہ:۲۸۵) ’’رسول ایمان لائے اس چیز پر جو ان کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری، اور مؤمن بھی ایمان لائے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اس کے رسولوں کے درمیان ہم تفریق نہیں کرتے، اور کہتے ہیں کہ اے رب! ہم نے تیرا ارشاد سن لیا اور مان لیا، اے ہمارے رب! ہمیں تیری بخشش چاہیئے اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے‘‘۔ اور فرمایا: { إِنَّا کُلَّ شَیْئٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ } (سورۃ البقرہ:۴۹) ’’بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقررہ) اندازے پر پیدا کیا ہے۔‘‘ اور نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ((اَلْإِیْمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللّٰه وَمَلآَئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ وَتُؤْمِنَ بِالْقَدْرِخَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ)) [1] ’’ایمان یہ ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائیں، اور اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، قیامت کے دن پر اور اچھی وبری تقدیر پر۔‘‘
Flag Counter