Maktaba Wahhabi

23 - 99
’’اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنادئیے تاکہ وہ ہچکولے نہ کھائے، اور ہم نے اس میں کشادہ راہیں بنادیں تاکہ وہ راستہ معلوم کرلیں،اورآسمان کو محفوظ چھت بھی ہم نے ہی بنایا ہے لیکن لوگ اس کی قدرت کی نشانیوں سے منہ پھیرنے والے ہیں۔ وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے، سب اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں۔‘‘ 2 اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت ووحدانیت کی متعدد نشانیاں ذکرکرتے ہوئے فرمایا: { وَمِنْ ٰایَاتِہٖٓ أَنْ خَلَقَکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰایَاتِہٖ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْٓا إِلَیْہَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیٰاتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰایَاتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلٰفُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَایٰاتٍ لِّلْعَالِمِیْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰایَاتِہٖ مَنَامُکُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَابْتِغَآؤُکُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰاتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰایَاتِہٖ یُرِیْکُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّیُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآئِ مَائً فَیُحْیِیْ بِہِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰایَاتِہٖٓ أَنْ تَقُوْمَ السَّمَآئُ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِہٖ ثُمَّ إِذَا دَعَاکُمْ دَعْوَۃً مِّنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ } (سورۃ الروم:۲۰تا۲۵) ’’اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر اب تم انسان بن کر ہر جگہ پھیل رہے ہو ۔اور ایک یہ کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لییٔ بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کر سکو ، اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی ، اس میں غور وفکر کرنے والوں کیلئے کئی نشانیاں ہیں ۔ اور ایک یہ کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا
Flag Counter