Maktaba Wahhabi

69 - 99
۱) یوم القیامۃ (قیامت کا دن)ارشادِ ربانی ہے: { لَا أُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیَامَۃِ } (سورۃ القیامۃ:۱) ’’میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔‘‘ ۲) القارعۃ (کھڑکھڑا دینے والی)ارشاد ِربانی ہے: { اَلْقَارِعَۃُ علیہم السلام مَا الْقَارِعَۃُ } (سورۃ القارعۃ: ۱،۲) ’’کھڑکھڑا دینے والی، کیا ہے کھڑ کھڑا دینے والی؟۔‘‘ ۳) یوم الحساب (حساب کا دن)ارشاد ِباری تعالیٰ ہے: { إِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ } (سورۃ صٓ: ۲۶) ’’یقینا جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کیلئے سخت عذاب ہے اس لییٔ کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلادیا ہے۔‘‘ ۴) یوم الدین (جزاء کا دن)ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ علیہم السلام یَّصْلَوْنَہَا یَوْمَ الدِّیْنِ} (سورۃ الانفطار:۱۴،۱۵) ’’اور یقینا بدکار لوگ دوزخ میں ہونگے، وہ اس میں جزاء کے دن داخل ہونگے۔‘‘ ۵) الطآمّۃ (آفت)ارشاد ِربانی ہے: {فَإِذَا جَآئَ تِ الطَّآمَّۃُ الْکُبْرٰی} (سورۃ النازعات: ۳۴ ) ’’پس جب وہ بڑی آفت )قیامت( آجائے گی۔‘‘ ۶) الواقعۃ ،واقع ہونے والی ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ } (سورۃ الواقعۃ:۱)
Flag Counter