Maktaba Wahhabi

49 - 103
اصول تحقیق رواۃ پر جرح و تعدیل اور متاخرین و متقدمین محدثین کے درمیان فرق جب بھی کسی راوی کی تحقیق کرنی ہے تو ائمہ جرح وتعدیل کی کتب سے خوب استفادہ کرنا ہے، خواہ وہ کتب متقدمین کی ہوں یا متاخرین کی۔بعض اہل علم اس موقع پر متاخرین کو کوئی اہمیت نہیں دیتے جو سراسر غلط ہے۔ اس بات کو تین مثالوں سے سمجھانے کی کوشش کریں گے ان شاء اللّٰه۔ مثال نمبر ۱: محمد بن ابی احمد، مولی زید بن ثابت کو متقدمین میں سے صرف امام ابن حبان رحمہ اللّٰه نے ثقہ قرار دیا ہے جب کہ متاخرین میں سے حافظ ضیاء مقدسی(المختارۃ:۳۷۷،۳۷۹،۳۸۰،۳۸۱)حافظ ہیثمی (مجمع الزوائد:ج۲ ص۱۴)حافظ ابن کثیر (تفسیر ابن کثیر:ج۱ص۲۲۶)حافظ ابن حجر (فتح الباری:ج۷ص۳۳۲)حافظ سیوطی (لباب النقول فی اسباب النزول ص:۶۲)اور علامہ احمد شاکر مصری (تفسیر الطبری ص۲۱۷ فی الحاشیۃ)نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔اس مثال سے درج ذیل باتیں ثابت ہوئیں: ۱: یہ راوی ثقہ ہے کیونکہ اس کو امام ابن حبان کے علاوہ کئی محدثین نے ثقہ کہا ہے، گویا ابن حبان اکیلے نہ رہے۔ ۲: یہ جملہ کہہ کر کہ ابن حبان کے علاوہ باقی تمام متاخرین ہیں، لہذا متاخرین کی بات معتبر نہیں، متاخرین کی بات کو رد کر دینا غلط منہج ہے۔
Flag Counter