Maktaba Wahhabi

42 - 105
کی ہے، کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا تُنْکَحُ الْأَیِّمُ حَتَّی تُسْتَاْمَرَ، وَلَا تُنْکَحُ الْبِکْرُ حَتَّی تُسْتَاْذَنَ۔‘‘ [’’بیوہ کا نکاح، اس کا حکم لئے بغیر نہ کیا جائے، اور دو شیزہ کا نکاح اس کی اجازت لئے بغیر نہ کیا جائے۔‘‘] انہوں [صحابہ] نے عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ، وَکَیْفَ إِذْ نُہَا؟‘‘ ’’یارسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس [یعنی دو شیزہ] کی اجازت کیسے ہے؟‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَنْ تَسْکُتَ۔‘‘[1] [’’یہ کہ وہ خاموش رہے۔‘‘] امام بخاری نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ لَا یُنْکِحُ الْأَبُ وَغَیْرُہُ الْبِکْرَ والثَّیِّبَ إِلَّا بِرَضَاھِمَا][2] [(اس بارے میں) باب کہ باپ یا کوئی اور (ولی) دو شیزہ یا بیوہ کا نکاح ان کی رضا مندی کے بغیر نہ کرے] امام نووی نے صحیح مسلم کی روایت پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ اسْتِئْذَانِ الثَّیِّبِ فِيْ النِّکَاحِ بِالنُّطْقِ وَالْبِکْرِ بِالسُّکُوْتِ][3] [بیوہ سے نکاح میں بول کر اور دو شیزہ سے خاموش رہ کر اجازت لینے کے
Flag Counter