Maktaba Wahhabi

43 - 105
متعلق باب] ب: امام بخاری نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اَلْبِکْرُ تُسْتَأذَنُ۔‘‘ [’’دو شیزہ سے [اس کا نکاح کرنے کے لیے] اجازت طلب کی جائے گی‘‘۔] میں نے عرض کیا: ’’إِنَّ اَلْبِکْرَ تَسْتَحْیِيْ۔‘‘ [’’دو شیزہ تو شرماتی ہے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِذْنُہَا صُمَاتُھَا۔‘‘[1] [’’اس کی اجازت اس کا سکوت ہے۔‘‘] ج: حضرات ائمہ ابوداود، ترمذی اور ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تُسْتَأمَرُ الْیَتِیْمَۃُ فِيْ نَفْسِھَا، فَإِنْ سَکَتَتْ فَھُوَ إِذْنُہَا ، وَإِنْ أَبَتْ فَلَا جَوَازَ عَلَیْہَا‘‘[2]
Flag Counter