Maktaba Wahhabi

51 - 105
ا: حضرات ائمہ احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلَيٍّ‘‘[1] [’’ولی کے بغیر نکاح ہی نہیں۔‘‘] اس پر امام ترمذی نے درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ مَا جَائَ لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلي] [2] [(حدیث میں) جو آیا ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں، اس کے متعلق باب] امام ابن ماجہ نے لکھا ہے: [لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِيِّ] [3]
Flag Counter