Maktaba Wahhabi

72 - 105
ا: صحیح مسلم میں ہے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَلَا تُشْہِدْنِيْ إِذَا ، فَإِنِّيْ لَا أَشْہَدُ عَلٰی جَوْرٍ۔‘‘[1] ’’پھر مجھے گواہ نہ بناؤ، کیونکہ بے شک میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔‘‘ ب: صحیح مسلم میں ہی ہے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَلَیْسَ یَصْلُحُ ھٰذَا، وَإِنِّيْ لَا أَشْہَدُ إِلَّا عَلٰی حَقٍّ۔‘‘[2] ’’یہ درست نہیں اور یقینا میں حق کے علاوہ کسی اور بات پر گواہ نہیں بنتا۔‘‘ ج: سنن النسائی میں ہے: ’’أَ لَا سَوَّیْتَ بَیْنَہُمْ؟‘‘[3] [تم نے ان کے درمیان مساوات کیوں نہیں کی‘‘؟] د: صحیح ابن حبان میں ہے: ’’ سَوِّ بَیْنَہُمْ‘‘[4] ’’ان کے درمیان مساوات کرو‘‘ ہ: صحیح مسلم اور سنن النسائی میں ہے: ’ فَأَرْجِعْہُ‘‘[5] ’’پس اسے کو واپس لے لو‘‘
Flag Counter