Maktaba Wahhabi

126 - 131
کے تو پھر تو اور فتنہ ہو گا۔ ۳: جب عورت اپنی چال میں نازک پن اور تبختر پن لے آئے اور بازاری زبان میں ٹھمک کر چلے تو یہ بھی تبرج کی علامت ہے چہ جائیکہ ساڑھی یا لہنگا پہن کر ایڑی والی جوتی پہن کر چلے۔ ۴: جب عورت اپنے پاؤں کو زمین پر مار کر چلے تاکہ اس کی چھپی ہوئی زینت (مثل جھنکار پازیبوں کے) ظاہر ہو تو یہ زینت کو ظاہر کرنے سے زیادہ شہوت کو بڑھانے کا محرک ہے اس میں وہ جوتیا ں بھی آئیں گی جن کی لمبی ایڑی ہو۔ ٹک ٹک کرکے عورت (اس کو پہن کر) چلے تو بلاشبہ یہ فتنے میں جھنکار سے کم نہیں۔ ۵: جب عورت غیر محرم سے آزادانہ یا بازاری گفتگو بڑی لطافت و بناوٹ سے کرے تو یہ بھی تبرج کی علامت میں سے ہے (خواہ وہ ٹیلی فون کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو) ۶: عورت اور مرد کا اختلاط اور بازاروں میں مرد و عورت کے جسم (کندھے وغیرہ) کا لگنا یا ایک دوسرے سے (غیر محرم مرد غیر محرم عورت خواہ بوڑھی ہو) مصافحہ کرنا سب تبرج کے زمرے میں آئیں گی جن کی حرمت پر قرآن و سنت اور اجماع المسلمین کی مہر ثبت ہے[1] اللہ تعالیٰ ہمیں ا ن فحاشی کے اسباب سے محفوظ رکھے۔ (آمین) 
Flag Counter