Maktaba Wahhabi

80 - 131
۳: {أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ} ’’اپنے خاندوں کے باپوں سے پردہ نہیں۔‘‘ یعنی خسر سے جس کو لوگ سسر بولتے ہیں تو خسر میں خسر کا باپ دادا اور اوپر تک شامل ہیں۔ ۴: {أَوْ أَبْنَائِہِنَّ} ’’بیٹوں سے پردہ نہیں‘‘ بیٹوں میں پوتا‘ پڑپوتا‘ نواسہ‘ پڑنواسہ تک شامل ہیں۔ ۵: {أَوْ أَبْنَائِ بُعُوْلَتِہِنَّ}’’اپنے خاوند کے لڑکوں سے پردہ نہیں (یعنی خواہ وہ اس عورت سے ہوں یا پچھلی بیوی سے ہوں) خاوند کے بیٹوں میں پوتے‘ پڑپوتے نیچے تک شامل ہیں۔ ۶: {أَوْ اِخْوَانِہِنَّ} ’’بھائیوں سے پردہ نہیں۔‘‘ بھائیوں میں تینوں قسم کے بھائی: عینی (ماں اور باپ سے)‘ علاتی (جن کا باپ ایک ہو) اور اخیافی (جن کی ماں ایک ہو) سب شامل ہیں اور ان کے بیٹے‘ پوتے اور پڑپوتے بھی شامل ہیں۔ ۷: {أَوْ بَنِیْ اِخْوَانِہِنَّ} ’’بھتیجوں سے پردہ نہیں۔‘‘ بھتیجوں میں ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔ ۸: {أَوْ بَنِیْ أَخَوَاتِہِنَّ} ’’بھانجوں سے بھی پردہ نہیں۔‘‘ اور بھانجوں میں تینوں قسم کی بہنوں (عینی‘ علاتی‘ اخیافی) کی اولاد شامل ہے۔ ۹: {أَوْ نِسَائِ ہِنَّ} ’’اپنی میل جول کی عورتوں سے بھی پردہ نہیں۔‘‘ چنانچہ کافر عورت کے سامنے زینت کا اظہار جائز نہیں۔ ۱۰: {أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُنَّ} ’’اپنی لونڈیوں اور غلاموں سے بھی پردہ نہیں۔‘‘ ۱۱: {أَوِ التَّابِعِیْنَ غَیْرِ أُولِی اْلِارْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ} ’’ایسے نوکروں سے بھی پردہ نہیں جو خصی‘ نامرد اور بے وقوف اور بالکل بوڑھے ہوں‘ جن میں جنسی خواہش کا نام بھی نہ ہو۔‘‘
Flag Counter