Maktaba Wahhabi

22 - 118
بڑا معجزہ صادر کرکے دکھاسکوں ، جیسا کہ تم چاہتے ہو ، جسے دیکھ کر تمہیں میری صداقت کا یقین ہو جائے ۔میرے پاس غیب کا علم بھی نہیں کہ مستقبل میں پیش آنے والے حالات سے میں تمہیں مطلع کردوں، مجھے فرشتہ ہونے کا دعویٰ بھی نہیں کہ تم مجھے ایسے خرق عادات امور پر مجبور کرو جو انسانی طاقت سے بالا ہو ۔ میں تو صرف اس وحی کا پیرو ہوں جو مجھ پر نازل ہوتی ہے اور اس میں حدیث بھی شامل ہے ، جیسا کہ آپ نے فرمایا أُوْتِیْتُ الْقُرْآنَ وَ مِثْلَہُ مَعَہُ مجھے قرآن کے ساتھ اس کی مثل حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ٭ یہ استفہام انکار کیلئے ہے یعنی اندھا اور بینا، گمراہ اور ہدایت یافتہ اور مومن و کافر برابر نہیں ہوسکتے۔ وِعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لاَ یَعْلَمُہَآ اِلاَّ ہُوَ وَیَعْلَمُ مَافِیْ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلاَّ یَعْلَمُہَا وَلاَ حَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الاَرْضِ وَلاَ رَطْبٍ وَّلاَ یَابِسٍ اِلاَّ فِیْ کِتٰبٍ مُّبِیْنٍ (۵۹) اور اللہ تعالی کے پاس ہی غیب کی کنجیاں ، (خزانے) ہیں ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ کے ۔ اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور
Flag Counter