Maktaba Wahhabi

49 - 118
امْرَاَتَکَ اِنَّہٗ مُصِیْبُہَا مَآ اَصَابَہُمْ اِنَّ مَوْعِدَہُمُ الصُّبْحُ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ (۸۱) اب فرشتوں نے کہا اے لوط ! ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں ناممکن ہے کہ یہ تجھ تک پہنچ جائیں پس تو اپنے گھر والوں کو لے کر کچھ رات رہے نکل کھڑا ہو۔ تم میں سے کسی کو مڑ کر بھی نہ دیکھنا چاہئیے ، بجز تیری بیوی کے ، اس لئے کہ اسے بھی پہنچنے والا ہے جو ان سب کو پہنچے گا، یقینا انکے وعدے کا وقت صبح کا ہے ، کیا صبح بالکل قریب نہیں ہے٭۔ ٭ جب فرشتوں نے جناب لوط علیہ السلام کی بے بسی اور ان کی قوم کی سرکشی کا مشاہدہ کر لیا تو بولے اے لوط! گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم تک تو کیا، اب یہ تجھ تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ اب رات کے ایک حصے میں، سوائے بیوی کے، اپنے گھر والوں کو لے کر یہاں سے نکل جا۔ صبح ہوتے ہی اس بستی کو ہلاک کر دیا جائے گا۔ وَانْتَظِرُوْا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ (۱۲۲) اور تم بھی انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں٭۔ ٭ یعنی عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ حسن انجام کس کے حصے میں آتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوں گے۔
Flag Counter