Maktaba Wahhabi

145 - 166
external influences (including the Old Testament materials) can be traced back to Syriac Christianity. 28 اور کبھی وہ قرآن کی تعریف میں رطب اللسان ہوتا ہے اور اس کی زبان کو ایک معجزہ قرار دیتا ہے۔ ایک جگہ کہتا ہے: The Meccans still demanded of him a miracle, and with remarkable boldness and self confidence Mohammad appealed as a supreme confirmation of his mission to the Koran itself. Like all Arabs they were the connoisseurs of language and rhetoric. Well, then if the Koran were his own composition other men could rival it. Let them produce ten verses like it. If they could not (and it is obvious that they could not), then let them accept the Koran as an outstanding evident miracle. 29 قرآن مجید کی زبان واسلوب بیان کی تعریف کے باوجود وہ اسے خدائی کلام ماننے پر آمادہ نہیں ہے۔ ’’موسوعۃ المستشرقین‘‘ کے مؤلف ڈاکٹر عبد الرحمن بدوی کا کہنا یہ ہے کہ ہاملٹن کا اتنا علم نہیں ہے جتنا یہ معروف ہو گیا ہے اور اس کی شہرت کے اسباب بھی اس کے علمی کام کے علاوہ اس کی کچھ حرکات ہیں30. ہاملٹن گِب کے افکار کا محاکمہ ڈاکٹر ناصر عبد الرزاق الملا جاسم نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے ’’المستشرق ھاملتون جب: دراسۃ نقدیۃ لتطور موافقہ من التاریخ والحضارۃ العربیۃ الإسلامیۃ‘‘میں کیا ہے۔ علاوہ ازیں جامعہ ازہر سے سعید سلیم محمد رضوان نے بھی ’’شبھات المستشرق ھاملتون حول الإسلام من خلال کتابہ فی حضارۃ الإسلام وتفنیدھا‘‘ میں بھی ہاملٹن کے افکار کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ برنارڈ لیوس (Bernard Lewis) برنارڈ لیوس Bernard Lewis (پیدائش ۱۹۱۶ء) برطانوی نژاد امریکی یہودی مستشرق ہے جو پرنسٹن یونیورسٹی میںاعزازی پروفیسرہے اور ابھی تک حیات ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں
Flag Counter