Maktaba Wahhabi

134 - 166
رینالڈ ایلین نکلسن (Reynold Alleyne Nicholson) رینالڈ نکلسن Reynold Alleyne Nicholson (۱۸۶۸۔۱۹۴۵ء) برطانوی انگریز مستشرق ہے۔ اس نے اپنی تعلیم یونیورسٹی آف کیمبرج سے مکمل کی اور یہاں ہی ۱۹۰۲ء سے لے کر ۱۹۲۶ء تک فارسی زبان کے لیکچرر کے طور اپنی خدمات پیش کیں۔ اس کے بعد اس نے ۱۹۲۶ء سے ۱۹۳۳ء تک کیمبرج میں ہی عربی زبان کے پروفیسر کے طور کام کیا۔ 2 نکلسن اسلامی لٹریچر اور صوفی ازم میں ایک ماہر اسکالر کے طور معروف ہے۔ بعض لوگ اسے’ رومی اسکالر‘ بھی کہتے ہیں کہ اس نے مولانا روم کی مثنوی کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ یہ ترجمہ ۱۹۲۵ء سے ۱۹۴۰ء کے مابین ۸ جلدوں میں شائع ہوا۔ اس نے اپنے شاگرد علامہ اقبال رحمہ اللہ کی کتاب ’اسرار خودی‘ کا بھی فارسی سے انگریزی میں"The Secrets of the Self" کے نام سے ترجمہ کیا۔ اس کی معروف کتب میں"A Literary History of the Arabs" اور "The Mystics of Islam"ہیں جو بالترتیب ۱۹۰۷ء اور ۱۹۱۴ء میں شائع ہوئیں۔3 نکلسن نے عربوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اپنے پیش رَوؤں میں سے جرمن مستشرق الفریڈ فون کریماAlfred von Kremer (۱۸۲۸۔۱۸۸۹ء)، گولڈزیہر،نولڈیکے اور ویلہاؤزن سے بہت استفادہ کیا ہے۔ اس نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں یہ بات بھی بیان کی ہے کہ اگرچہ میں نے بہت سے مقامات پر حوالہ نہیں دیا لیکن میری کتاب کا قاری اس کتاب کے مطالعہ کے دوران یہ ضرور محسوس کرے گا کہ اس کتاب میں کریما، گولڈ زیہر، نولڈیکے اور ویلہاؤزن جیسی رہنما اور سند کی حیثیت رکھنے والی شخصیات سے کس قدر استفادہ کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا یہ بھی ہے کہ میں نے انہی کے کام کو دراصل اپنی اس کتاب میں پیش کیا ہے: Finally, it behoves me to make a full acknowledgement of my debt to the learned Orientalists whose works I have studied and freely 'conveyed' into these pages. References could not be given in every case, but the
Flag Counter