Maktaba Wahhabi

15 - 166
صورت میں ہم صحیح معنوں میں ان سے بدلہ لے سکتے ہیں۔ 46 معاصر امریکی مستشرق برنارڈ لویس کو امریکی سیاست کا وفادار مستشرق مانا جاتا ہے۔ یہ صاحب عالم اسلام کو اس وقت مغرب اور مغربی تہذیب کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔ 47 مسلمانوں میں عیسائیت کی ترویج مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لیے ان کے دین وعقائد میں تشکیک پیدا کرنا بھی تحریک استشراق کا ایک اہم مقصد ہے۔ استاذ عبد الرحمن میدانی کا کہنا ہے کہ یورپ کی اکثر یونیورسٹیوں میں علومِ اسلامیہ اور علومِ عربیہ کاتعلیمی نصاب،منہج اور طریق تدریس طے کرنے والے متعصب مستشرقین یا تنصیری(Evangelist) ہیں۔ 48 جرمن مستشرق یوہن فک Johann Fuck(۱۸۹۴۔۱۹۷۴ء) نے لکھا ہے کہ استشراق محض کوئی علمی تحریک نہیں ہے بلکہ اس کا مقصود اسلام کا رد اور مسلمانوں میں عیسائیت کی ترویج ہے۔ 49 اصلاحِ مذہب (Protestant Reformation) مسلم مفکر ابن رشد Avicenna (۹۸۰۔۱۰۳۷ء) کے فلسفے کے زیر اثر اہل مغرب میں ہی ایک بڑی تعدادمصلحین (Reformists) کی پیدا ہو چکی تھی جنہوں نے اپنے مذہب کی اصلاح کے لیے مسلمانوں کے علوم وفنون کی طرف توجہ دی۔ ایسے مصلحین کو عموماً مسیحی دنیا میں پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مارٹن لوتھر Martin Luther (۱۴۸۳۔۱۵۴۶ء) وغیرہ پر اہل روم نے یہ تہمت لگائی کہ وہ مسیحی دین کو دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔50 سیاسی مقاصد معروف برطانوی مستشرق ایڈورڈ لین Edward William Lane (۱۸۰۱۔۱۸۷۶ء) ۱۸۲۵ء میں مصر آیا اور ۱۰ سال یہاں قیام کیا۔ لندن واپسی پر اس نے ۱۸۳۶ء میں ایک کتاب ’’أخلاق وعادات المصریین المعاصرۃ‘‘ شائع کروائی۔
Flag Counter