Maktaba Wahhabi

چہرے اور ہاتھوں کا پردہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ علی بن عبداللہ النمی

ناشر: مکتبۃ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

مترجم: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

173
جواب: اس حدیث میںکہاں لکھاہوا ہے کہ سبیعہ کا چہرہ کھلاہواتھا،ابوالسنابل کو ان کے بناؤسنگھار کا علم بطریقِ خبر بھی ہوسکتا ہے ،مشاہدہ ضروری نہیں۔ حافظ ابن حجر نے(الاصابۃ)میں ابوالسنابل کو فقیہ لکھا ہے،اس قسم کے لوگ سوال کرکے حقیقتِ حال جان لیتے ہیں،مسند احمد میں اسی حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں: کہ ابوالسنابل میرے رشتہ دار کے پاس آیا،میں نے مہندی لگارکھی تھی اور دیگر سجاوٹ اختیار کررکھی تھی تو اس نے مجھ سے کہا :اے سبیعہ تمہارا کیا ارادہ ہے ؟ الفتح الربانی میں ہے : اس حدیث میں جولفظ (الحمو)وارد ہے،اس سے مراد شوہر کا کوئی بھی قریبی رشتہ دار ہے،مثلاً:باپ،بھائی یاچچاوغیرہ،اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ جس رشتہ دار کے پاس ابوالسنابل آیا تھا وہ سبیعہ کے شوہر کے والد تھے۔(واللہ اعلم)[1] اگر آپ اس جواب کو قبول کرنے کے منکر ہیں اورمسنداحمد کی روایت سے استدلال پر مصرہیں ،حالانکہ وہ کسی طرح بھی آپ کے موقف کو ثابت نہیں کررہی ؛کیونکہ اس روایت میں یہ الفاظ وارد ہیں :ابوالسنابل،سبیعہ سے ملا،جبکہ وہ اپنے نفاس سے نکل چکی تھی اور سرمہ لگائے ہوئے تھی،تو اس نے کہا :توقف اور انتظار کرو ۔ تو اس حدیث میں سرمہ کے ذکر سے چہرہ کھلا ہونے کا استدلال درست نہیں، زیادہ سے زیادہ یہ کہاجاسکتا ہے کہ اس کی ایک آنکھ ظاہر تھی،جو کہ جائز ہے، چنانچہ اسی کھلی آنکھ سے ابوالسنابل نے سرمہ دیکھ لیا۔ جہاں تک ابوالسنابل کا یہ کہنا ہے کہ میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں؟جس سے چہرہ کھلا ہونے کی دلیل پکڑی گئی ہے،تو یہ رؤیت ،اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے قبیل سے ہوسکتی ہے: [كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ۝۵ۭ لَتَرَوُنَّ الْجَــحِيْمَ۝۶ۙ ]( التکاثر:۵،۶)
x
صفحہعنوان
1تقدیم
10مقدمہ
11مقدمہ(از مؤلف)
15اس موضوع پر لکھنے کاسبب
17رسالہ کی اہمیت
17مہمِّ رسالہ
18رسالہ کااسلوب
18رسالہ کامنہج
19رسالہ کی تشکیل اور تخطیط
22تمہید
23پہلا ادب
23دوسراادب
23تیسراادب
27چوتھا ادب
29پانچواں ادب
29چھٹا ادب
29ساتواں ادب
31آٹھواں ادب
31نواں ادب
33دسواں ادب
50پہلا باب
50ان شبہات کابیان ،جو چہرے کے پردے کے وجوب پر اٹھائے گئے ہیں ۔
51(ان شبہات کابیان جو معترضین نے وجوبِ حجاب کے دلائل پر وارد کیے ہیں)
51پہلا شبہ
53حجاب کی تفسیر،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے:
58کپڑے اتار رکھنے کی تفسیر:
70دوسراشبہ
75تیسرا شبہ
76چوتھا شبہ
77الخمار کی تفسیر اورصورت:
80’’الجلباب‘‘ کی تفسیر اور صفت
82(الخمار)دوپٹہ اور(الجلباب)اوڑھنی ایک ساتھ
83پانچواں شبہ
89دوسری فصل
89(بے پردگی کے قائل حضرات اپنے مؤقف کیلئے جن شبہات کا سہارا لیتے ہیں، ان میں سے ہرشبہ کے تعلق سے کچھ جواب طلب امور کی وضاحت ضروری ہے، جنہیں اس فصل میں بیان کیاجاتاہے) چھٹا شبہ
92تیسری فصل
92(ان شبہات کابیان جوآیاتِ حجاب میں قلتِ فہم کی بناء پر پیداہوئے) سا تواں شبہ
93عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تفسیر:
98آٹھواں شبہ
101نواں شبہ
101دسواں شبہ
103چو تھی فصل
103(اُن شبہات کابیان جوایسی احادیث پر مشتمل ہیں جن کی تصحیح میں تساہل کارفرماہے)
104گیارھواں شبہ
107بارھواں شبہ
110تیرھواں شبہ
111چو د ھواں شبہ
112پندرھواں شبہ
113سولھواں شبہ
113سترھواں شبہ
114اٹھارواں شبہ
115انیسواں شبہ
116بیسواں شبہ
118پا نچویں فصل
118(ایسے شبہات سے استدلال،جوکسی عذرِ شرعی کی بناء پر محلِ نزاع سے خارج ہوجاتے ہیں)
118اکیسواں شبہ
118با ئیسواں شبہ
119تئیسواں شبہ
120چو بیسواں شبہ
123چھٹی فصل
123(ایسے شبہات جوکسی احتمال کے پیدا ہونے کی وجہ سے قابلِ استدلال نہیں رہتے)
123پچیسواں شبہ
134چھبیسواں شبہ
138سا تو یں فصل
138(ایسے شبہات کابیان جوغلط استنباطات پرمبنی ہیں)
138ستا ئیسواں شبہ
140اٹھا ئیسواں شبہ
144آٹھو یں فصل (ان شبہات کے بیان میں،جن میں مذکور بعض اشیاء یا مسمیات کی حقیقت کے تعین یا فہم میں لوگ وہم کاشکارہوگئے)
145انتیسواں شبہ
146تیسواں شبہ
146اکتیسواں شبہ
146بتیسواں شبہ
148تینتیسواں شبہ
149نو یں فصل
149(رائے اور تقلید کی بناء پر استدلال)
150چو نتیسواں شبہ
159چند اہم فوائد
163دسو یں فصل
163(ایسے شبہات سے استدلال جوکسی طرح بھی ان کے مؤقف پر دلالت نہیں کرتے)
163پینتیسواں شبہ
171چھتیسواں شبہ
172سینتیسواں شبہ
174اڑتیسواں شبہ
176انتالیسواں شبہ
177چالیسواں شبہ
179اکتالیسواں شبہ
180بیالیسواں شبہ
181تینتالیسواں شبہ
181چوالیسواں شبہ
184گیارھو یں فصل
184(کچھ عقلی شبہات جو ناقابل تسلیم ہیں)
184پینتالیسواں شبہ
185چھیا لیسواں شبہ
185سینتا لیسواں شبہ
186اڑتا لیسواں شبہ
187بارھو یں فصل
187(ایسے شبہات جو باطل قسم کے اعتراضات پر قائم ہیں)
192دوسرا باب
192ان شبہات کابیان ،جو ہاتھوں کے پردے کے وجوب پر اٹھائے گئے ہیں اس باب کے تحت تین فصلیں ہیں
193دوسرا باب
195پہلی فصل (ایسے شبہات کابیان،جن کی سند ہی ضعیف ہے) پہلا شبہ
196دوسرا شبہ
197دوسری فصل
197(ایسے شبہات کابیان،جومحلِ نزاع ہی سے خارج ہے)
197تیسرا شبہ
198چوتھا شبہ
199پانچواںشبہ
200چھٹا شبہ
202ساتواں شبہ
204تیسری فصل
204(ایسے شبہات کابیان،جوردی اور فاسد قسم کے استنباطات پر قائم ہیں) آٹھواں شبہ
204نواں شبہ
205دسواں شبہ
206خاتمہ
209مصادر ومراجع
Flag Counter