البتہ اپنے کسی کام کی نوعیت کی بناء پر کبھی کبھی ہاتھ کا ظاہرہونا ممکن ہے، جیسا کہ عمر بن ابی ربیعہ کے اشعار ہیں:لقد عرضت لی بالمحصب من منیمع الحج شمس سترت بیمانبدالی منھا معصم حیث جمرتوکف لھا مخضوبۃ ببنانیعنی:وہ میدانِ منی میں حاجیوں کے ساتھ،یمنی چادرسے پردہ کئے ہوئے میرے سامنے آئی ،رمیٔ جمار کی وجہ سے اس کی کلائی اور ہتھیلی جس کے پوروں پر مہندی لگی ہوئی تھی،میرے لئے ظاہر ہوئی۔