Maktaba Wahhabi

61 - 166
اور دسویں قرآن حکیم اور مسلمان علماء (Muslim Scholarship and the Quran)کے موضوع پر ہے۔ گیارہویں فصل قرآن مجید اور مغربی اسکالرز (The Quran and Occidental Scholarship) کے بارے میں ہے۔ ڈاکٹر مہر علی نے اپنی کتاب "The Quran and the Orientalists" میں وانس بارا کے افکار کا مفصل رد پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد خلیفہ نے بھی "The Sublime Quran and Orientalists" میں اس کے نظریات کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر مشتاق بشیر الغزالی نے بھی اپنی کتاب ’’القرآن الکریم فی دراسات المستشرقین،دراستۃ فی تاریخ القرآن : نزولہ وتدوینہ وجمعہ‘‘ میں منٹگمری واٹ کے قرآن مجید کے بارے افکار کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ جان برٹن John Burton) ( جان برٹن John Burton (پیدائش ۱۹۲۹ء) میں پیدا ہوا اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں عربی زبان کا استاذ رہا ہے۔ اس نے جمع قرآن پر "The Collection of the Quran" کے نام سے ایک کتاب مرتب کی ہے جسے کیمبرج یونیورسٹی پریس نے شائع کیاہے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ ۱۹۷۷ء میں شائع ہوئی۔ کتاب دو حصوں اور دس فصول پر مشتمل ہے اور ہر حصے میں پانچ فصول ہیں۔ پہلے حصے کا موضوع قرآن مجید میں نسخ (Abrogation) کا تصور ہے۔ پہلا حصہ قرآن مجید اور شرعی علوم کے تعارف کے بارے میںہے اور اس کا عنوان "The Quran and Islamic Legal Sciences" ہے۔ پہلی فصل کا عنوان تعارف (Introduction) جبکہ دوسری کا شرعی علوم کا تعارف (The Islamic Legal Sciences)ہے۔ تیسری فصل نسخ (The sub-science of Naskh) جبکہ چوتھی فصل بھی نسخ (The background to the emergence of the third mode of Naskh) ہی کے بارے میں ہے۔ پانچویں فصل مصحف (The Mushaf: an incomplete record of the Quran) کے عنوان سے ہے۔ پہلے حصے کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن مجید میں نسخ کا تصور (Theory of Abrogation) مسلمان علماء کا گھڑا
Flag Counter