Maktaba Wahhabi

12 - 236
عرض ناشر حمد و سپاس اس خدائے یکتاو یگانہ کے لیے ہے جو اپنی حمت اور مشیت کے تحت اپنے بندگان سے دین محکم کی استواری کے لیے خدمت لے لیتا ہے اور اپنے القائے خاص سے نواز کر مطلوبہ مقاصد کی تکمیل پر مامور کردیتا ہے نیز ادوار ناشائستہ کی دستبرد سے دین مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حفظ وبقا کا کام سر انجام فرماتا رہتا ہے اسی طرح وہ اپنے تدبر کامل سےاپنے ناچیز اور حقیر انسانوں سے ان ضروریات کا اتمام کرالیتاہے جن کا معدوم ہونا نوع انسانی کے لیے نقصان عظیم کا باعث ہوسکتا ہو۔ بعدازاں درود و سلام ہو اس نبی برحق پر جس کے ارشاد حقیقت آگین او رنوائے وحدت سروش سے ہمیں دین کا فہم حاصل ہوا۔ اما بعد۔ اس احقرالعباد طالب الرشاد کی یہ دیرینہ آرزو تھی کہ حضرت الامیر المرکز یہ جمیعت اہل حدیث مغربی پاکستان استاذ العلماء والمدرسین راس الفقہاء اہلحدثین فاضل جلیل عالم نبیل حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی مدظلہ گوجرانولہ کے رشحات قلم کا مرقع تحریک آزادی فکر کا جزر اور حضرت شاہ واللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی نامی کتاب کو ایک نئی آب و تاب کے ساتھ شائع کرے۔ اور دینی لٹریچر کی اس بے بضاعتی کے دور میں اس خزینہ حقائق کو طباعت و کتابت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ہدیۂ ناظرین کرے چونکہ یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت ٹھوس دلائل و براہین کی حاصل ہے اور اس تقلید جامد کے دور میں اس کی شدید ضرورت ہے اس لیے جمیت حق کے جذبہ سے سرشار ہو کر خادم نے توکلا علی اللہ اس کام کا بیڑا اٹھایا۔ اہل علم سے یہ بات پوشیدہ نہیں کہ یہ مضمون بالاقساط
Flag Counter