Maktaba Wahhabi

70 - 236
قبل هذا الرجل بزمان. الخ (تفہیمات ج1 ص211) ساتھ کفر کے برابر ہے۔ کیونکہ شریعت اس شخص سے کہیں پہلے موجود ہے۔‘‘ اھ شاہ صاحب نے یہاں تقلید شخصی اور جمود کو کفر باللہ سے تعبیر فرمایا ہے۔ وہ کسی شخص کے حق کو اس مسئلہ میں تسلیم نہیں فرماتے۔ تقلید سے جو ذہنی انقباض ہوتا ہے اور قوتِ فکر کی راہ میں جو رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اس کے متعلق اور کھل کر فرماتے ہیں: وترى العامة سيما اليوم في كل قطر يتقيدون بمذهب من مذاهب المتقدمين يرون خروج الإنسان من مذهب من قلده ولو في مسئله كالخروج من الملة كأنه نبي بعث إليه وافترضت طاعته عليه وكان أوائل الأمة قبل المائة الرابعة غير متقدين مذهب واحد. اھ (تفہیمات ج1 ص151) ’’ہر علاقے میں عوام ائمہ متقدمین سے کسی نہ کسی مذہب کے مقلد اور پابند ہیں۔ کسی ایک مسئلہ میں بھی وہ اختلاف کرنا نہیں چاہتے۔ گویا وہ امام نبی ہے اور ان پر اس کی اطاعت واجب ہے۔ تفہیمات ج1 ص21 میں لہجہ اور سخت ہوگیا۔ اس میں صوفیوں اور علماء کا تذکرہ اس جلال سے فرماتے ہیں: نحن لا نرضى بهؤلاء الذين يبايعون الناس ليشتروا به ثمناً قليلا أو يشوبوا أغراض الدنيا بتعلم علم إذ لا تحصل الدنيا إلا بالتبشيه بأهل الهداية ولا بالذين يدعون إلى أنفسهم و ’’ہم نہ تو ان صوفیوں کو پسند کرتے جو دنیا کے لئے لوگوں سے بیعت لیتے ہیں کیونکہ دنیا کمانے کے لئے بھی اصحابِ ہدایت سے مشابہت ضروری ہے اور نہ ان علماء کو پسند کرتے ہیں جو اپنی طرف دعوت دیتے
Flag Counter