Maktaba Wahhabi

130 - 158
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔کتنے ہی ایسے نوجوان ہیں جنھوں نے عریاں تصویریں(فلمیں)دیکھیں اور بالآخر وہ فحاشی و زناکاری میں مبتلا ہوگئے۔اسی طرح کتنی ہی دو شیزائیں ہیں جو ایسی ہی برائیوں میں مبتلا ہوگئیں۔وہ شخص تو مرگیا ہے۔لیکن قیامت کے دن اس سے ہر ہر نظر کے بارے میں جواب دہی ہوگی کہ اس نے ان سے کیا کیا دیکھا۔اور دوسرے تمام لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔ہر ہر فحاشی و زناکاری پر مواخذہ ہوگا جن میں وہ مبتلا ہوا اور دوسرے لوگ مبتلا ہوئے۔اور ہر ہر تصویر(اور فلم)پر بھی پکڑ ہوگی جن کی اس نے نشر و اشاعت کی یا دوسرے ان کی ترویج و توسیع کا باعث بنے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کب تک اور کہاں تک دوسرے لوگوں کے گناہوں کو بھی اٹھانے پر مجبور ہوگا۔لیکن کاش! اللہ اس کے گناہوں سے درگزر فرمائے۔وَحَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔
Flag Counter