Maktaba Wahhabi

65 - 158
مچھلی کے پیٹ میں سبھی لوگ مشکل کے وقت اللہ ہی کو یاد کرتے ہیں، لیکن ان میں سے بعض تو اسے یاد کرتے ہیں، اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہیں۔اور جیسے ہی سختی دور ہو جاتی ہے تو اسے بھول جاتے اور اس کی معصیت و نافرمانی کرنے لگتے ہیں۔اور بعض ایسے بھی ہیں جو نیکی اور توبہ پر قائم رہتے ہیں۔حضرت یونس علیہ السلام نے قوم کو ایمان لانے کی دعوت دی مگر انھوں نے اعراض اور روگردانی کی۔اور غرور و تکبر کا مظاہرہ کیا۔وہ ان سے ناراض ہوگئے اور اس بستی سے نکل کر بحری جہاز میں سوار ہوگئے تاکہ کسی دوسری جگہ چلے جائیں۔ جب بحری جہاز بھاری ہو گیا اور وہ لوگ اس بات سے ڈر گئے کہ کہیں سبھی لوگ غرق نہ ہو جائیں۔تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ جہاز کا بوجھ کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک شخص کو سمندر میں پھینک دیا جائے۔اس آدمی کا انتخاب کرنے کے لیے انھوں نے بار بار قرعہ اندازی کی مگر قرعۂ فال ہر مرتبہ حضرت یونس علیہ السلام کے نام ہی نکلتا۔بالآخر انھوں نے انھیں سمندر میں پھینک دیا۔دیو قامت مچھلی()آئی اور اس نے حضرت یونس علیہ السلام کو سالم و مکمل حالت ہی میں نگل لیا اور سمندر کی اتھاہ
Flag Counter