Maktaba Wahhabi

48 - 158
سینے پر رکھ لیا۔میرا جی چاہ رہا تھا کہ کاش! یہیں اسے اپنے سینے میں ہی دفن کر سکوں۔میں نے اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اسے جی بھر کر چوما۔پھر میں نے اسے اس کے دائیں پہلو پر لحد میں رکھا اور کہا: ((بِسْمِ اللّٰہ ِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ)) ’’اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملت پر۔‘‘ پھر میں نے لحد کے آگے اینٹیں چن دیں اور تمام سوراخوں کو اچھی طرح بند کر دیا۔اب میں قبر سے باہر نکل آیا۔لوگوں نے قبر پر مٹی ڈالنا شروع کر دی۔جبکہ میں اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں پا رہا تھا۔
Flag Counter