Maktaba Wahhabi

57 - 132
مبحث پنجم عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور ہشام رضی اللہ عنہ کے درمیان وجوہ قراء ات میں اختلاف کے اسباب و محرکات دور ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان قراء ۃ کی مختلف وجوہ میں اختلاف سامنے آیا۔ جس طرح کا اختلاف عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کے درمیان ہوا ، متعدد صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان اس قسم کی نظائر موجود ہیں۔چنانچہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ’’ میں مسجدمیں تھا۔ ایک آدمی اندرداخل ہوا اور نماز پڑھنے لگا۔ اس نے جو قراءت پڑھی، وہ میں نہیں جانتا تھا۔ پھردوسرا آدمی مسجد میں داخل ہوا، اس نے جو قراء ت پڑھی، وہ پہلے شخص کی قراء ت سے مختلف تھی۔ جب ہم نماز پڑھ چکے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اس شخص نے جس قراء ت میں قرآن پڑھا ہے،وہ میرے لیے بالکل نئی ہے اور یہ دوسرا شخص، اس کی قراء ت اپنے ساتھی کی قراء ت سے مختلف ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: اب پڑھو۔ انہوں نے پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قراء ت کی تعریف کی۔‘‘ [1] دوسری روایت میں ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ’’میں مسجد میں داخل ہوا ، نماز شروع کی اور اس میں سورۃ نحل کی تلاوت کی۔ اسی دوران ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا ، اس نے بھی سورۃ نحل پڑھی ، لیکن اس کی
Flag Counter