Maktaba Wahhabi

147 - 222
دیکھ لیا تھا اور کانوں سے اس کی باتیں بھی سن لی تھیں مگر اسے کہا کچھ نہیں۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا: اللہ کے رسول! میں رات کو اپنے کھیتوں سے لوٹا تو اپنی اہلیہ کے ساتھ کسی اجنبی مرد کو پایا۔ میں نے اسے آنکھوں سے دیکھا بھی ہے اوراس کی باتیں بھی سنی ہیں۔ اس خبر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم رنجیدہ خاطر ہوئے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا خیال تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی انھیں کوڑوں کی سزا دلوائیں گے اور ان کی مسلمانوں کے حق میں گواہی باطل قرار دیں گے۔ ہلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! مجھے بہت امید تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے بری قرار دے گا۔ ہلال رضی اللہ عنہ عرض کرنے لگے: اللہ کے رسول! میں نے محسوس کیا ہے کہ میری خبر آپ کو ناگوار لگی ہے مگر اللہ جانتا ہے کہ میں سچا ہوں۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہلال رضی اللہ عنہ کو سزا دینے کا ارادہ کر ہی رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آنی شروع ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد کی رنگت سے یہ کیفیت نمایاں ہوجاتی تھی۔ اس دوران میں صحابہ تھوڑی دیر کے لیے پیچھے ہٹ کر کھڑے ہوگئے حتی کہ وحی کا نزول مکمل ہوگیا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائی تھیں: ﴿ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَادَاتٍ بِاللّٰهِ إِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ ، وَالْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ، وَيَدْرَأُ عَنْهَا الْعَذَابَ أَنْ تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ بِاللّٰهِ إِنَّهُ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ ، وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيْهَا إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ ﴾ ’’اورجو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے پاس اپنے سوا کوئی گواہ نہ ہوں، تو ان میں سے ایک کی شہادت اس طرح ہوگی کہ چار بار اللہ کی قسم کھا
Flag Counter